24 نومبر 2018 - 12:38
عید میلاد النبی: رسول اکرم (ص) کی شان میں منتخب شعرا کے چند اشعار

اردو ادب میں نبی کرام (ص) کی شان پر قدیم زمانے سے شعر و ادب میں واضح طور پر فلسفۂ مدح اور نعت کو بیان کیا گیا ہے۔ اپنوں بیگانوں سبھی نے رسولؐ کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ میلاد نبی(ص) کے آنے کے حوالے سے چند اشعار پیش خدمت ہیں:


دیکھتا ہوں خود کو میں گردِ سفر ہوتے ہوئے

منزل عشق نبی لگتی ہے سر ہوتے ہوئے

(مسرور جوہر)
​

مانگی جاتی ہیں مدینہ میں دعائیں خاموش

آپ کے شہر میں چلتی ہیں ہوائیں خاموش

(احمر)
​

اذان سنتے ہی جو مسجدوں میں آجائیں

مشن نبی کا وہی کامیاب کرتے ہیں

(ڈاکٹر جمال کمال)
​

لحد میں ہوتا ہے دیدار شاہِ کون ومکاں

قضا کا نام یونہی تو وصال رکھا ہے

(زبیر ابن سیفی)
​

تم آئے تو جہاں بھر میں سویرا کر دیا تم نے

میرے آقا اندھیرے میں اجالا کر دیا تم نے

(سعد امروہی)
​

میں رو رہا تھا حشر میں بخشش کے واسطے

دیکھا جو میرے آقا نے فورا بلا لیا

(اسلم بقائی)
​

ارسال اب کے حق نے کیا ایسا اک رسول

جس نے سروں کے ساتھ دلوں کو جھکا دیا

(احمد رضا فراز)
​

عطر ومشک وعنبر کی کیا بساط ہے لوگو

دو جہاں معطر ہیں آپ کے پسینے سے

(علاءالدین شاہی)
​

آمنہ کے لال سے شمس وقمر شرما گئے

روشنی پھیلی فضا جھومی محمد آگئے

(ناصر امروہی)
​

امیرِ کاروانِ زیست امام الانبیاء تم ہو

خدا کے خاص پیغمبر محمد مصطفیٰ تم ہو

(ڈاکٹر افسر پرویز)
​

جس میں روشن ہی نہ ہوں تیری محبت کے چراغ

خانہ دل ہے وہ ویران مدینے والے

( سلمان فراز)
​

دفن ہو کوچہ طیبہ میں پشِ مرگ نوید

کاش پورا یہ ارمان رسولِ عربی

(ابوذر نوید)
​

تصورات میں اکثر حضور آتے ہیں

چمکتی رہتی ہے قسمت غریب خانے کی

(اظہر امروہی)
​

پھول عبد اللہ کا مہکا انوکھی شان سے

بت پگھل کر رہ گئے خاروں کو چکر آگئے

(افسر رضا)

.....

/169